ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی، پتھراؤ کے واقعات پر اثر:حکومت کا دعوی

نوٹ بند ی سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی، پتھراؤ کے واقعات پر اثر:حکومت کا دعوی

Wed, 23 Nov 2016 11:52:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )حکومت نے آج دعو یٰ کیاکہ500اور1000روپے کے نوٹوں کوبند کرنے کے اقدامات سے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں اور پتھر پھینکنے والوں کو پیسہ نہیں مل پانے سے ان پر بری طرح اثر پڑا ہے۔لوک سبھا میں رما دیوی کے سپلیمنٹری سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ نوٹ بند ی کی وجہ سے ملک میں فرضی یا جعلی نوٹوں کو بھیجنے کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اس قدم کے بعد سے پتھراؤ جیسے کسی واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی یا فرضی نوٹوں کے ملک کے اندر بھیجنے کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔دہشت گردی کے مالی تعاون پر کافی اثر پڑا ہے اور کشمیر میں پتھر پھینکنے والوں کو پیسے کی ادائیگی پر روک لگی ہے۔رجیجو نے دعوی کیا کہ اطلاعات اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ کشمیر میں پڑوسی ملک کی طرف سے حمایت یافتہ تخریبی عناصر اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ساز باز ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کی دفعات کے تحت ضروری کارروائی کی جاتی ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ اہم علیحدگی پسند لیڈر پاکستان یا پاک مقبوضہ کشمیر کے عسکریت پسند رہنماؤں کے رابطے میں ہیں، ان کے بارے میں یہ مانا کیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی منفی سرگرمیوں کے لیے پاکستانی تنظیموں سے ہدایات اور مالی امداد حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، ریاستی سیکورٹی جائزہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سیکورٹی کی درجہ بندی کی بنیاد پر ریاستی حکومت کی طرف سے سیکورٹی کور مہیا کرائی جاتی ہے جن میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ پی سی او، گارڈ اور گاڑی شامل ہوتی ہیں۔


Share: